مراکش کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 4 افراد واپس پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
ایف آئی اے کے مطابق زندہ بچ جانے والوں کو اسپین اور اٹلی سے ڈی پورٹ کرکے واپس لایا گیا،تفتیشی افسر نے واپس آنے والوں کے بیانات قلمبند کرادیئے۔
میجر جنرل (ر) ظفر اللہ خان ڈی جی بھنگ کنٹرول اتھارٹی تعینات
واپس آنے والوں نے ایف آئی اے کو بیان دیا ہے کہ انسانی اسمگلرز نے تشدد کا نشانہ بنایا،واپس لائے جانے والے افراد نے انسانی اسمگلرز کی تفصیلات بھی دے دیں،ایف آئی اے نے بیانات کی روشنی میں تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا۔
دوسری جانب انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایجنٹ کو گرفتارکرلیا گیا ہے،ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی مزید نشاندہی پر گرفتاریاں متوقع ہیں۔
غیر تسلی بخش کارکردگی دکھانے والے ڈپٹی کمشنرز اپنی کارکردگی بہتر بنائیں ،علی امین گنڈاپور
ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم نے ساتھیوں سے مل کر شہری سے 35 لاکھ روپےہتھیائے،ملزم نے متاثرہ شہری کو موریطانیہ بھجوایا جہاں سےاسپین جاناتھا،متاثرہ شہری اسپین جانے میں ناکام رہااوروطن پہنچ گیا۔