سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 7کروڑ 6لاکھ ڈالر کی کمی ہوگئی ہے۔
اعلامیہ کے مطابق سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر11ارب37کروڑ24لاکھ ڈالرہوگئے،جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر 4ارب67کروڑ97لاکھ ڈالرسے تجاوز کرگئے ہیں۔
ملک میں شعبان المعظم کا چاند نظر آگیا
دوسری جانب جنوبی کوریا، جاپان اورملائیشیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرمیں جاری مالی سال کے دوران نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔
سٹیٹ بینک کی جانب سےجاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 58ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 19فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں جنوبی کوریا سے ترسیلات زرکاحجم 48.7ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
خیبرپختونخوا میں رواں ماہ ایم پاکس کا دوسرا کیس سامنے آگیا
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں جاپان میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 31.7ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 21.4فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں جاپان سے ترسیلات زرکاحجم 25.6ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔
پی ٹی آئی نے حکومت سے مذاکرات کیلئے بنائی کمیٹی تحلیل کر دی
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کی پہلی ششماہی میں ملائیشیا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زرکاحجم 95.4ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 62.8فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملائیشیامیں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 52.4ملین ڈالرزرمبادلہ ملک ارسال کیاتھا۔