دنیائے کرکٹ کا انوکھا رن آؤٹ ، شائقین بھی دنگ رہ گئے

ہم نیوز  |  Jan 30, 2025

کرکٹ کی دنیا میں کسی کھلاڑی کا رن آؤٹ ہونا عام سی بات ہے۔

کرکٹ کے کسی بھی فارمیٹ میں آپ نے حیران کن کیچ، فیلڈنگ اور رن آؤٹ دیکھے ہوں گے لیکن ایک انوکھا رن آؤٹ جو شاید کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

یہ رن آؤٹ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کی انڈر 19 ٹیموں کے درمیان ہونے والے ٹیسٹ میچ میں دیکھنے کو ملا، ایسا پہلے کبھی نہ ہوا ہوگا۔

انگلینڈ کے آریان ساونت بیٹنگ کر رہے تھے انہیں جنوبی افریقہ کے جیسن رولیس نے گیند کی، بیٹر نے سوئپ شاٹ کھیلا، لیگ فیلڈر جوریچ وین تھے گیند ان کے ہیلمٹ سے ٹکرائی اور واپس وکٹوں پر آ لگی۔

سری لنکا کے خلاف عثمان خواجہ کی ڈبل سنچری، اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیا

اس موقع پر انگلینڈ بیٹر آریان ساونت وکٹ کی مقررہ لائن سے باہر تھے، اس موقع پر ایمپائر نے آریان ساونت کو رن آؤٹ قرار دے دیا۔ شاٹ اتنا تیز تھا کہ فیلڈر کو طبی امداد دینا پڑ گئی۔

کرکٹ کے قانون کے مطابق بیٹر کی شاٹ کے بعد کسی بھی فیلڈر کے جسم سے لگ کر آنے والی گیند وکٹ پر لگے تو جو کھلاڑی کریز سے باہر ہو گا وہ آئوٹ قرار پائے گا۔

کرکٹ کی دنیا میں ایک اور دلچسپ آئوٹ سری لنکن بیٹسمین انجیلو میتھیوز کا ورلڈ کپ 2023 میں دیا گیا، ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں اس وقت دلچسپ صورتِ حال پیدا ہوئی جب سری لنکا کے بیٹر انجیلو میتھیوز کو امپائر نے کریز پر دیر سے پہنچنے کی وجہ سے’ٹائم آؤٹ‘ قرار دے دیا۔ ورلڈکپ کے میچ میں پہلی بار سری لنکا کے اینجیلو میتھوز بغیر کوئی گیند کھیلے آؤٹ ہوگئے۔

کرکٹ کی تاریخ میں یہ کوئی پہلا موقع نہیں کہ کوئی کھلاڑی انوکھے طریقے سے آؤٹ ہوا ہو۔ ایسے اور بھی واقعات ہیں لیکن کسی بیٹر کی شاٹ فیلڈر کے ہیلمٹ سے لگ کر وکٹ پر لگنے کا شاید یہ پہلا واقعہ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More