لاہور ہائیکورٹ نے سنگجانی جلسہ کیس میں تحریک انصاف کے رہنما اعظم خان سواتی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دیدیا۔
لاہور ہائیکورٹ راولپنڈی بنچ کے جسٹس صداقت علی نے اعظم خان سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت کی، وکلاء صفائی بابر اعوان، سہیل خان اور عثمان علی نے درخواست ضمانت پر دلائل دیئے۔
سابق صدر عارف علوی کی 30 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
دلائل سننے کے بعد عدالت نے اعظم سواتی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ان کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔
یاد رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، اعظم سواتی کو 5 نومبر کو اٹک جیل کے باہر سے گرفتار کیا گیا تھا اس وقت وہ اٹک جیل میں قید ہیں۔