"بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ کی طویل دشمنی میں ایک نیا باب شامل ہونے جا رہا ہے کیونکہ دونوں ٹیمیں 23 فروری کو دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ایک دوسرے کے مد مقابل ہوں گی۔"
یہ کہنا ہے بھارت سے تعلق رکھنے والے ماضی کے مشہو کھلاڑی سورو گنگولی کا جنھیں نیٹ فلیکس کی آنے والی دھماکہ خیز سیریز کے ٹریلر میں یہ کہتے سنا جاسکتا ہے۔ بھارت اور پاکستان کی کرکٹ rivalry ایک عرصے سے جاری ہے اور دونوں ممالک کے عوام میچز کے منتظر رہتے ہیں البتہ 2012-13 کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سیاسی تناؤ اور کشیدگی کی وجہ سے باہمی کرکٹ سیریز نہیں ہو سکیں۔ لیکن جب بھی دونوں ٹیمیں کسی آئی سی سی ایونٹ یا ایشیا کپ میں ایک دوسرے کے خلاف میدان میں اتریں، تو وہ میچ بے حد خاص بن گیا۔
اب اسی انتہائی سنسنی خیز اور تاریخی دشمنی کا نیا باب کھلنے جا رہا ہے کیونکہ بھارت اور پاکستان 23 فروری کو دبئی میں چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ٹکرائیں گے۔ اس میچ سے پہلے ایک اور دلچسپ خبر سامنے آئی ہے۔ نیٹ فلیکس کی جانب سے 7 فروری کو ایک ڈاکیومنٹری سیریز "دی گریٹیسٹ رائولری - انڈیا ورسز پاکستان" بھی ریلیز کی جا رہی ہے۔
اس ڈاکیومنٹری میں سابق بھارتی کپتان سورو گنگولی 1996 کے فرینڈشپ کپ کا تذکرہ کرتے ہوئے کہتے ہیں، "یہ فرینڈشپ ٹور صرف نام کا تھا، مگر جب شعیب اختر کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرنے آئیں، تو دوستی کہاں نظر آتی ہے؟"
سورو گنگولی کی اس بات پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے ٹویٹر پر لکھا، "دادا آپ شاندار ہیں۔ بھارتی کرکٹ آپ کے بغیر مکمل نہیں ہے۔"
"دی گریٹیسٹ رائولری" سیریز کا مقصد بھارت اور پاکستان کے درمیان اس تاریخی اور جذباتی رائیولری کو مزید گہرائی سے پیش کرنا ہے، جس میں دونوں ممالک کے کرکٹرز کی ان کہی کہانیاں اور تجربات شامل ہوں گے۔ اس سیریز میں بھارتی کرکٹرز جیسے وریندر سہواگ، سورو گنگولی، سنیل گواسکر، اور پاکستان کے کرکٹرز جیسے وقار یونس، جاوید میانداد، اور شعیب اختر کے انٹرویوز بھی شامل ہوں گے، جہاں وہ اپنی یادیں اور راز شیئر کریں گے۔
کرکٹ کے شائقین کے لیے یہ سیریز ایک سنہری موقع ہے کہ وہ بھارت اور پاکستان کی کرکٹ تاریخ کے کچھ انجان پہلووں کو جان سکیں اور اس دشمنی کے پیچھے چھپی حقیقتوں کو سمجھ سکیں۔