امریکی ارب پتی سرمایہ کاروں کے وفد کے سربراہ جینٹری بیچ کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں،پاکستان اور امریکا کے تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں ،پاکستان سے متعلق غلط فہمیاں دور کرنے کی ضرورت ہے۔
علی امین گنڈاپور کا بطور صدر پی ٹی آئی خیبر پختونخوا استعفیٰ منظور
دنیا میں امن اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ اقتصادی سفارت کاری پر یقین رکھتے ہیں ،امریکی سرمایہ کار اے آئی، رئیل اسٹیٹ اور معدنیات میں سرمایہ کاری کے خواہشمند ہیں۔
پاکستان کی موجودہ قیادت نئی امریکی قیادت کے ساتھ مکمل ہم آہنگ ہے،امریکا میں پاکستان کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی گئی۔
ماضی میں امریکی عوام کوپاکستان کی حقیقی تصویرنہیں دکھائی گئی ،امریکی سرمایہ کاروں کا وفد مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے پاکستان آیا۔
خیبر پختونخوا اسمبلی،یوٹیلٹی اسٹورز کے خاتمہ کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں 80ہزار جانوں کی قربانی دی ،دونوں ملکوں کے درمیان سازگار کاروباری ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔
روزگار کے مواقع میں اضافہ اور ہنر مند افرادی قوت ترجیح ہے ،پاکستانی قیادت کے ساتھ میری ملاقاتیں بہت اچھی رہیں،رچرڈ گرینیل پاکستان کے نظام انصاف کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔