صدر مملکت نے متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025کی توثیق کردی

ہم نیوز  |  Jan 29, 2025

صدر مملکت آصف زرداری نے متنازعہ پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025کی توثیق کردی۔

ہم نیوز کے مطابق صدر مملکت نے ڈیجیٹل نیشن پاکستان بل 2025 کی بھی منظوری دے دی،اس کے علاوہ صدر نے نیشنل کمیشن آن دی اسٹیٹس آف ویمن ( ترمیمی) بل 2025 کی بھی توثیق کر دی۔

امریکا پاکستان میں اربوں ڈالرکی سرمایہ کاری کرنا چاہتاہے، جینٹری بیچ

اس سے قبل یہ خبر سامنے آئی تھی کہ صدر مملکت آصف زرداری نے صحافیوں کو اعتماد میں لینے تک متنازع پیکا ترمیمی بل پر دستخط روک دیئے ہیں۔

پیکا ایکٹ کے خلاف پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے ذریعے صدر مملکت آصف زرداری سے رابطہ کیا، مولانا فضل الرحمان نے پارلیمانی رپورٹرز کے تحفظات صدر مملکت تک پہنچا دیئے۔

پاکستان کی ترقی خوشحالی اور سالمیت کیلئے سبز ہلالی پرچم تلے متحد ہیں،عمران مصطفی’ مدنی

ذرائع کا کہنا ہے کہ صدر مملکت نے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کی پیکا ترمیمی بل پر فوری دستخط نہ کرنے کی  درخواست قبول کر لی۔

واضح رہے گزشتہ روز قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ نے بھی پیکا ایکٹ ترمیمی بل کو منظور کیا تھا جس پر اپوزیشن رہنمائوں اور صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے سینیٹ اجلاس سےواک آؤٹ کیا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More