سندھ ہائیکورٹ کے 12 نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ محمد شفیع صدیقی نے نئے ایڈیشنل ججز سے حلف لیا، نئے ججز کے حلف اٹھانے کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد 40 ہوگئی۔
پیکا ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دیا جائے ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست
ایڈیشنل ججز کے طور پر حلف اٹھانے والوں میں جسٹس میراں محمد شاہ، جسٹس تسنیم سلطانہ، جسٹس ریاضت علی سحر، جسٹس محمد حسن اکبر، جسٹس خالد حسین شاہانی اور جسٹس عبدالحامدشامل ہیں۔
نئے ججز میں سید فیاض الحسن شاہ، جسٹس جان علی جونیجو، نثار احمد بھنبرو، جسٹس علی حیدر، جسٹس محمد عثمان علی ہادی اور جسٹس محمد جعفر رضا بھی شامل ہیں،نئے ایڈیشنل ججز کی تقرری ایک سال کے لئے کی گئی ہے۔