چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے قومی اسمبلی کی کمیٹی اوورسیز پاکستانیز کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دے دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے رہنما جنید اکبر کا اوورسیز پاکستانی و ہیومن ڈویلپمنٹ کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ منظور کر لیا۔
پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلامقابلہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی منتخب
جنید اکبر نے استعفے میں کہا تھا کہ میں 24 جنوری کو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب ہوا ہوں، قائمہ کمیٹی برائے اوور سیز پاکستانی اور ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیتا ہوں۔
واضح رہے کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ ملنے کے بعد جنید اکبر ایک عہدہ رکھ سکتے ہیں۔