علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری برقرار

ہم نیوز  |  Jan 29, 2025

اسلام آباد: عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔

وفاقی دارالحکومت کی مقامی عدالت میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خلاف اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے۔

پولیس نے آج بھی تعمیلی رپورٹ سیشن کورٹ اسلام آباد میں جمع نہیں کروائی۔

علی امین گنڈاپور کے وکیل ظہور الحسن نے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم شریف بندہ ہے عدالت میں پیش ہو جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پیکا ترمیمی ایکٹ کالعدم قرار دیا جائے ، لاہور ہائیکورٹ میں درخواست

جج نے ریمارکس دیئے کہ اگر ملزم شریف ہے تو اشتہاری قرار دیتے ہیں۔ آپ چاہیں گے کہ دسمبر کے بعد کی تاریخ ڈال دیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت 25 فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More