اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ ٹو کیس فوری طور پر دوسرے بینچ میں بھیجنے کی استدعا ایک بار پھر مسترد کر دی ہے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس نے بانی پی ٹی آئی کی استدعا مسترد کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل کو کیس میں مزید معاونت کی ہدایت کر دی۔
توشہ خانہ ٹو کیس ، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت درخواستوں پر فریقین کو نوٹس
ہائیکورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے ہیں، اعتراض کی صورت میں جج نے خود فیصلہ کرنا ہوتا ہے کہ بینچ سے الگ ہو یا نہ ہو۔
عدالت نے اعتراض کے نکتے پر مزید معاونت طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی۔
توشہ خانہ ٹو کیس ، بشریٰ بی بی اور وکیل کی عدم پیشی پر عدالت برہم
یاد رہے کہ چند روز قبل بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام منہاس نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ ٹو کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ایف آئی اے سے بریت کی درخواستوں پر رپورٹ طلب کی تھی۔