موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے50 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے، شمشاد اختر

ہم نیوز  |  Jan 28, 2025

کراچی: سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے 40 سے 50 ارب ڈالرز کی ضرورت ہے۔

سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے تیسری کلائمٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے سنگین نتائج کے حوالے سے پاکستان دنیا کا پانچواں ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے پاکستان کو اپنی ضرورت کا اس وقت صرف ایک اشاریہ 8 فیصد ملک رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گھوسٹ ملازمین کو نکال کر قوم کا پیسہ بچایا، وفاقی وزیر اطلاعات

ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے عالمی اداروں سے فنڈز حاصل کرنے کے لیے حکومت اقدامات کرے۔ موسمیاتی چیلنجز کی وجہ سے ملکی جی ڈی پی کا تناسب 3 فیصد کم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں کلائمٹ فنانسنگ کو بڑھانے کے لیے گرین سکوک کا اجرا کیا گیا ہے۔ گرین فنانسنگ کے لیے بینکاری پروڈکٹس متعارف کرانا اچھا آپشن ہے۔ سی پیک کی کامیابی کے لیے گرین انرجی پالیسی پر کام کرنا ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More