منی لانڈرنگ ، انسائیڈ ٹریڈنگ ، 27 بڑی کمپنیوں اور اسٹاک ایکسچینج بروکرز کیخلاف تحقیقات شروع

ہم نیوز  |  Jan 28, 2025

ایف آئی اے نے 27 بڑی کمپنیوں کی مبینہ منی لانڈرنگ اور انسائیڈ ٹریڈنگ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اس کے علاوہ بڑے اسٹاک ایکسچینج بروکرز کیخلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ، منی لانڈرنگ کی تحقیقات سکیورٹی ایکسچینج کمیشن کی سفارش پر شروع کی گئی ہے۔

مراکش کشتی حادثہ، ایف آئی اے کے 20 اہلکاروں کیخلاف تحقیقات شروع

دستاویزات کے مطابق سکیورٹی ایکسچینج کمیشن نے ایف آئی اے کو ستائیس سے زائد بڑی کمپنیوں کی مبینہ انسائڈ ٹریڈنگ اور منی لانڈرنگ پر تحقیقاتی رپورٹ پیش کی ، یہ بڑی کمپنیاں اور بروکرز اسٹاک ایکسچینج میں مبینہ مارکیٹ میں منی لانڈرنگ اورانسائیڈ ٹریڈنگ کر رہی تھیں۔

دستاویزات کے مطابق ان کمپنیوں اوربروکرز کیخلاف ایس ای سی پی میں انکوائری شروع کی گئی تھی ، مبینہ طور پر انسائیڈ ٹریڈنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث کمپنیاں اسٹاک مارکیٹ میں غیر قانونی اتار چڑھائو میں ملوث تھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More