گھوسٹ ملازمین کو نکال کر قوم کا پیسہ بچایا، وفاقی وزیر اطلاعات

ہم نیوز  |  Jan 28, 2025

اسلام آباد؛ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کرنے والے قابل تعریف ہیں۔ گھوسٹ ملازمین کو نکال کر قوم کا پیسہ بچایا۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آن لائن پنشن کا نظام متعارف کرا دیا ہے۔ اب وفاقی اداروں میں بھی شفاف کام کرنے کی ضرورت ہے۔

گھوسٹ ملازمین سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کرنے والے قابل تعریف ہیں۔ اور گھوسٹ ملازمین کو نکال کر قوم کا پیسہ بچایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت نوجوانوں کو بااختیار بنانے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیر اعظم

چیمپئنز ٹرافی سے متعلق بات کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد ہونا ہمارے لیے باعث اعزاز ہے۔ کئی سال بعد پاکستان میں بڑے ایونٹس کا آغاز ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیل کے میدان ویران ہو گئے تھے۔ اور ماضی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ادائیگی سے متعلق کوئی لائحہ عمل نہیں تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More