وزارت مذہبی امور نے حتمی حج پیکج کا اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Jan 28, 2025

وزارت مذہبی امور کی جانب سے حتمی حج پیکج کا اعلان کردیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا تھا کہ لانگ حج پیکج کی قیمت 10 لاکھ 75 ہزار جبکہ شارٹ حج پیکج کی حتمی قیمت 11 لاکھ 50 ہزار روپے ہو گی۔

جب تک الزام نہ ہو تو آرمی ایکٹ کا مرتکب نہیں کہا جا سکتا، جسٹس جمال مندوخیل کے ریمارکس

ترجمان نے کہا کہ حج واجبات کی تیسری قسط یکم تا 10 فروری تک وصول کی جائے گی، سرکاری حج اسکیم میں ابھی بھی محدود نشستیں باقی ہیں۔

درخواستوں کی وصولی پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر تیس جنوری تک جاری رہے گی، پرائیویٹ طور پر حج کرنے والوں کی بکنگ 31 جنوری تک کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More