فراخدلی سے حکومت کیساتھ بیٹھے تھے ، جب بھی مذاکرات ہونگے ، چھپ کر نہیں کھل کر ہونگے ، بیرسٹر گوہر

ہم نیوز  |  Jan 28, 2025

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہماری ایک ہی مذاکراتی کمیٹی بنی تھی اور ایک ہی جگہ مذاکرات ہو رہے تھے ، فراخ دلی سے حکومت کے ساتھ بیٹھے تھے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بدقسمتی سے مذاکرات آگے نہیں بڑھ سکے ، جب بھی مذاکرات کریں گے ، چھپ کر نہیں کھل کر کریں گے۔

وکلاء تین ماہ سے بانی پی ٹی آئی کو علی امین کیخلاف شکایت کر رہے تھے ، ذرائع

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی قانون کی حکمرانی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے ،علی امین گنڈا پور سے متعلق غلط فہمیاں پھیلا ئی جا رہی ہیں ، علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی کو کہا تھا ذمہ داریاں زیادہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور کی مرضی سے خیبر پختونخوا میں نیا پارٹی صدر مقرر ہوا ہے ، تحریک انصاف میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہے ، خیبر پختونخوا میں کسی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More