تحریک انصاف آج ملاقات کیلئے نہ آئی تو مذاکراتی کمیٹی تحلیل کرنے پر غور کرینگے ، عرفان صدیقی

ہم نیوز  |  Jan 28, 2025

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی آج کمیٹی اجلاس میں شامل ہوتی ہے تو اپنا جواب ان سے شیئر کریں گے۔

عرفان صدیقی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پی ٹی آئی کے مطالبے کے مطابق کوئی ترمیم یا تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے، تاہم اگر پی ٹی آئی مذاکرات میں شرکت سے انکار کرتی ہے تو مذاکراتی کمیٹی کو تحلیل کرنے پر غور کریں گے۔

حکومت کے پاس وقت ہے، چاہے تو ابھی کمیشن کا اعلان کر دے، بیرسٹر گوہر

دریں اثنا وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ وہ مذاکراتی کمیٹی کا حصہ نہیں تاہم اگر پی ٹی آئی انکار کرتی ہے تو مذاکرات کی مشق لاحاصل ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ حکومت مذاکرات کے راستے ہمیشہ کھلے رکھنا چاہتی ہے اور مذاکرات کے راستے بند کرنا جمہوریت کے خلاف ہے۔

 

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More