خیبرپختونخوا میں نصاب تعلیم میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مضامین شامل کرنے پر غور

ہم نیوز  |  Jan 28, 2025

خیبرپختونخوا میں نصاب تعلیم میں موسمیاتی تبدیلی سے متعلق مضامین شامل کرنے پر غور شروع کر دیا گیا ہے۔

خیبرپختونخوا انوائرنمنٹل پروٹیکشن کونسل نے تجاویز کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے، سیکرٹری محکمہ موسمیات، جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔

اساتذہ کا احتجاج، سندھ کی جامعات میں 2 روز تدریسی عمل معطل رکھنے کا اعلان

چیئرمین خیبر پختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ، ڈائریکٹر کریکولم، ڈائریکٹر محکمہ اعلیٰ تعلیم کمیٹی کے ممبران ہوں گے،ڈائریکٹر ابتدائی و ثانوی تعلیم، چیئرمین شعبہ ماحولیاتی سائنسز جامعہ پشاور و دیگر کمیٹی کے ممبران نامزد کئے گئے ہیں۔

ماحولیاتی تبدیلی سے متعلق مضامین کے لئے نامزد کمیٹی میں نجی اسکولوں کے نمائندے بھی ممبران ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More