ڈویژنل کمرشل افسر ریلوے ملتان رمنا شاہد نے کہا ہے کہ ملتان سے ڈی جی خان تک اسپیشل ٹرائل ٹرین چلائی گئی ہے،ٹرائل ٹرین چلانے کا مقصد ٹریک کا جائزہ لینا تھا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈی جی خان سیکشن پر سال 2010 سے ریلوے سروس بندہے،ٹرائل ٹرین چلانے کا بنیادی مقصد بند ریلوے سروس کی بحالی ہے۔
خیبرپختونخوا زرعی انکم ٹیکس بل منظور
ریلوے ملتان ڈویژن کے انجینئرنگ اور کمرشل افسران ٹرائل کا حصہ تھے،متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے افسران فیلڈ کا جائزہ لیکر رپورٹ مرتب کرینگے۔
رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ٹرین سروس چلانے کا حتمی فیصلہ کیاجائے گا ،ڈی جی خان سیکشن پر ٹرین سروس کی بحالی کا فیصلہ عوامی دباؤ پر کیا گیا ہے۔