تعمیر وترقی میں رکاوٹ ڈالنےکی کسی کو اجازت نہیں دیں گے،وزیراعظم

ہم نیوز  |  Jan 27, 2025

وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ہنگاموں، محاذ آرائی اور تصادم کی نہیں، مفاہمت اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے،تعمیر وترقی میں رکاوٹ ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔

حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان عرفان صدیقی نے وزیراعظم سے ملاقات کی جس میں انہوں نے  پی ٹی آئی کمیٹی سے مذاکرات کی تفصیل سے آگاہ کیا۔

سوشل میڈیا پرمقامی قوانین کا مبینہ غلط استعمال، 7دوست ممالک میں 210 پاکستانی گرفتار

اس موقع پر شہبازشریف کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے آپس میں رابطے اور مذاکرات جمہوریت کی روح ہیں،رابطوں سے مسائل حل کرنے کیلئےمشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے میں مدد ملتی ہے۔

مذاکرات سے گریز غیر جمہوری رویہ ہے جس سے کشیدگی کا ماحول پیدا ہوتا ہے،مذاکرات نہ کرنے سے قومی یکجہتی کی فضا کو بھی نقصان پہنچتا ہے۔

خیبرپختونخوا زرعی انکم ٹیکس بل منظور

ملک ترقی کر رہا ہے اور عالمی سطح پر بھی اس کے وقار میں اضافہ ہو رہا ہے،کسی کو تعمیر وترقی میں رکاوٹ ڈالنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More