واجبات کی عدم ادائیگی، غیر ملکی کھلاڑیوں نے بی پی ایل کا بائیکاٹ کر دیا

ہم نیوز  |  Jan 27, 2025

ڈھاکہ: بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) میں واجبات کی عدم ادائیگی پر غیر ملکی کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بی پی ایل میں پاکستانیوں سمیت 6 غیر ملکی کھلاڑیوں نے واجبات کی عدم ادائیگی پر میچ کھیلنے سے انکار کر دیا۔ جن کھلاڑیوں نے کھیلنے سے انکار کیا۔ وہ دربار راجشاہی ٹیم کے ساتھ کھیل رہے تھے۔

بی پی ایل کے رواں سیزن میں واجبات کی عدم ادائیگی کا یہ دوسری مرتبہ تنازعہ ہوا۔

واجبات کی عدم ادائیگی پر بائیکاٹ کرنے والوں میں پاکستان کے محمد حارث اور آفتاب عالم بھی شامل ہیں۔ جبکہ لاہیرو، میکول کمنز، مارک ڈوئل اور رین برل نے بھی کھیلنے سے انکار کیا اور میچ کا بائیکاٹ کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی ،گروپ میچز اور پہلے سیمی فائنل کے ٹکٹوں کی فروخت کا کل سے آغاز

بی پی ایل کی ٹیم دربار راجشاہی نے گزشتہ روز رنگپور رائیڈرز کے خلاف میچ میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے بائیکاٹ کے بعد مقامی کھلاڑیوں کے ساتھ میچ کھیلا۔ اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے بائیکاٹ کے باعث تمام مقامی کھلاڑیوں کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More