60 سال کا شاہ رُخ 30 کا کیسے لگتا ہے؟ سپر اسٹار نے وجہ بتا دی

سچ ٹی وی  |  Jan 27, 2025

دبئی کے گلوبل ولیج میں حالیہ تقریب کے دوران بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے مداحوں سے ملاقات کی جس کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پیجز پر وائرل ہو رہی ہیں۔

ایک ویڈیو میں شاہ رخ خان نے مزاحیہ انداز میں کہا ’میں اس سال 60 کا ہونے جا رہا ہوں، لیکن لگتا 30 کا ہوں۔‘ ان کے اس تبصرے پر حاضرین نے پرجوش ردعمل دیا۔

شاہ رخ خان اس وقت سدھارتھ آنند کی فلم ’کنگ‘ کی شوٹنگ کر رہے ہیں، جس میں ان کے ساتھ ان کی بیٹی سہانا خان اور ابھیشیک بچن بھی شامل ہیں۔ تقریب کے دوران، شاہ رخ خان نے فلم کے بارے میں زیادہ تفصیلات بتانے سے گریز کیا لیکن یہ یقین دلایا کہ یہ فلم شائقین کو محظوظ کرے گی۔

شاہ رخ خان نے تقریب میں اپنی مشہور فلموں ’جوان، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، ڈان اور جب تک ہے جاں کے ڈائیلاگز مداحوں کو سنائے اور اپنے مشہور گانوں پر رقص بھی کیا۔

یاد رہے کہ شاہ رخ خان نے 2023 میں تین کامیاب فلموں سے پردے پر 4 سال کے بریک کے بعد شاندار واپسی کی تھی جبکہ 2024 میں ان کی کوئی ریلیز نہیں تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More