کراچی ٹریفک پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دورا ن 19ہزار349چالان ،71مقدمات درج کئے گئے،بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 7ہزار334 چالان،10 مقدمات بھی درج ہوئے۔
پارٹی کو متحرک کریں، شاہ محمد شاہ کا نواز شریف کو خط
تیز رفتاری اور غفلت کا مظاہرہ کرنے پر50ڈرائیورز کیخلاف ایف آئی آرز درج کی گئیں،سڑک پرتجاوزات قائم کرنے والوں کیخلاف 11مقدمات درج کئے گئے۔
ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 3ہزار363 چالان کئے گئے،ون وے کی خلاف ورزی پر 825،غفلت و لاپرواہی پر590چالان ہوئے۔
پاکستان میں عوامی مینڈیٹ کا احترام نہیں کیاجاتا،ایمل ولی خان
نو پارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کرنے والے2ہزار392 افراد کا چالان کیا گیا اس کے علاوہ کالے شیشے والی647 گاڑیوں کے چالان کئے گئے۔