وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پارٹی کی صوبائی صدارت کے عہدے سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو تین ماہ سے وکلاء علی امین کے خلاف شکایات کر رہے تھے، اس کے علاوہ علی امین نے خود بھی سلمان اکرم راجہ سے پارٹی عہدے چھوڑنے کی بات کی تھی۔
علی امین گنڈاپور سے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی صدارت واپس لے لی گئی
ذرائع نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے عاطف خان، جنید اکبر کی ملاقات میں بھی علی امین کے خلاف باتیں ہوئیں، ملاقات میں صوبے کی گورننس اور پی ٹی آئی کے حالیہ مظاہروں میں علی امین کے کردار پر بات چیت کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں عمران خان نے علی امین گنڈاپور پر سخت ناراضی کا اظہار کیا۔