امریکی اور چینی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فون پر پہلا رابطہ کیا گیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکوروبیو نے کہا ہے کہ امید ہے تائیوان کا مسئلہ پرامن طریقے سے حل کیا جائے گا۔
امریکی صدر ٹرمپ ریاست کیرولائنا کا دورہ کر کے لاس اینجلس روانہ
انہوں نے کہا کہ امریکا اور چین کے سب سے اہم دوطرفہ تعلقات ہیں، امریکا اورچین کے تعلقات دنیا کامستقبل طے کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ مارکو روبیو نے کہا امریکا تائیوان کی آزادی نہیں چاہتا، امریکی وزیرخارجہ نے ون چائنہ پالیسی کااعادہ کیا۔
یاد رہے کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو کے عہدہ سنبھالتے ہی امریکی محکمہ خارجہ میں اہلکاروں کی بڑی تعداد مستعفی ہوگئی تھی۔