صدر مملکت نے پنجاب میں مذاکراتی کمیٹیاں تحلیل کردی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ای سی نے صدر مملکت کو حکومت کے ساتھ رابطہ کرنے کا اختیار دے دیا ،صدر مملکت ن لیگ کے ساتھ پاور شیئرنگ کے مسائل پر رابطہ کریں گے۔
موبائل فون سمگلنگ میں ملوث پی آئی اے عملہ معطل
صدر مملکت ن لیگ سے سندھ کی فنڈنگ کے مسائل سمیت دیگر معاملات پر رابطہ کرینگے،اجلاس میں حکومتی اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی ۔
سندھ میں زرعی شعبے میں ٹیکس کے اضافے پر تفصیلی بات چیت کی گئی،اجلاس کے بعد گفتگو کرتےہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان کا کہنا تھا کہ صدرمملکت کو کہا ہے کہ سندھ سے ہونے والی ناانصافیوں پر وزیراعظم سے بات کریں۔
پیپلز پارٹی کا پنجاب اور اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کا مطالبہ
پنجاب سے تعلق رکھنے والے ارکان نے ن لیگ سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا،منظور وسان نے مزید کہا کہ ن لیگ کی جانب سے پنجاب میں کیے گئے معاہدوں کو نظرانداز کیاجارہاہے۔