حکومت کمیشن کا اعلان کرے ، مذاکرات کیلئے دوبارہ غور کر لیتے ہیں ، بیرسٹر گوہر

ہم نیوز  |  Jan 24, 2025

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہم مذاکرات کے لیے دوبارہ غور کر لیتے ہیں لیکن حکومت کمیشن کا اعلان کرے۔

پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مذاکرات ہولڈ کیے ہیں، ہم کھلے دل کے ساتھ مذاکرات میں بیٹھے تھے، ہم نے صرف دو مطالبات رکھے تھے۔

تحریک انصاف کا حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا اعلان

ان کا کہنا تھا کہ کمیشن بنانے کیلئے 7 دن بہت تھے لیکن کوئی پیشرفت نہیں ہوئی۔ انہیں کس بات نے روکا ہے کہہ دیں کہ کمیشن بننے جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں احتجاج اپوزیشن کا حق  ہے ، آج ہونے والی قانون سازی کی حمایت نہیں کریں گے، حکومت نے اپنے ایجنڈے پر 8 قانون رکھے ہیں، 2021 والا قانون ابھی پاس نہیں ہو سکتا۔

مذاکراتی عمل کو نہ چھوڑیں،عرفان صدیقی کی پی ٹی آئی سے اپیل

یاد رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا  تھا کہ عمران خان نے حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کر دیے ہیں، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا چوتھا دور نہیں ہو گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More