سابق بھارتی کرکٹر وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ آرتی اہلاوت کے درمیان شادی کے 20 سال بعد علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔
وریندر سہواگ اور ان کی اہلیہ نے انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو ان فالو کر دیا ہے جس کے بعد ان کے حوالے سے قیاس آرائیوں نے زور پکڑ لیا ہے۔
بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور نتاشا میں طلاق کی اصل وجہ سامنے آ گئی
بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ سہواگ اور آرتی کئی مہینوں سے علیحدہ رہ رہے ہیں اور ان کے درمیان علیحدگی ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔
سہواگ اورآرتی اہلاوت 2004 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اوران کے دو بیٹے اریاویراور ویدانت ہیں۔ دیوالی کی تقریبات کے دوران سہواگ نے اپنے بیٹوں اور اپنی والدہ کیساتھ تصاویر تو سوشل میڈیا پر شیئر کیں لیکن ان کی اہلیہ کا کوئی ذکر یا تصویر شامل نہیں تھی۔