سپریم کورٹ کے ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) نذر عباس نے توہین عدالت کا شوکاز نوٹس چیلنج کردیا۔
ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نذر عباس نے توہین عدالت کی کارروائی پر حکم امتناع کی درخواست بھی کردی، سپر یم کورٹ نے نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل پر 6 رکنی بینچ تشکیل دے دیا ہے۔
سپریم کورٹ، بنچز اختیارات پر ایڈیشنل رجسٹرار کیخلاف توہین عدالت کیس کا فیصلہ محفوظ
جسٹس جمال خان مندو خیل کی سربراہی میں چھ رکنی بینچ تشکیل دیا گیا ہے، بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔
سپریم کو رٹ نے نذر عباس کی انٹرا کورٹ اپیل 27 جنوری بروز پیر کو سماعت کیلئے مقرر کر دی، لارجر بینچ دن ایک بجے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کرے گا۔