’مودی جی ٹک ٹاک سے پابندی ہٹائیں ورنہ میں پاکستان جا رہی ہوں‘ راکھی ساونت کی دھمکی

اردو نیوز  |  Jan 24, 2025

انڈین اداکارہ راکھی ساونت نے وزیراعظم نریندر مودی سے ویڈیو سٹریمنگ ایپ ٹک ٹاک پر عائد پابندی ہٹانے کا مطالبہ کیا ہے۔ راکھی ساونت نے انسٹاگرام پر اپنی رِیل میں مطالبہ کیا کہ انڈیا میں ٹک ٹاک پر لگی پابندی ہٹائی جائے ورنہ وہ پاکستان چلی جائیں گی۔

انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ پوری دنیا ٹک ٹاک سے پیسہ کما رہی ہے اور وہ دبئی میں ٹک ٹاک سے پیسہ کماتی ہیں لیکن انہیں دبئی نہیں رہنا، وہ انڈیا رہنا چاہتی ہیں۔

راکھی ساونت نے مزید کہا کہ اگر ٹک ٹاک پر پابندی نہ ہٹی تو وہ پاکستان چلی جائیں گی اور کسی پاکستانی سے شادی کر لیں گی۔

دوسری جانب راکھی ساونت نے پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کو ڈانس کے مقابلے کا چیلنج دے دیا۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق پاکستان کے نجی ٹی وی کو دیے گئے اپنے حالیہ انٹرویو میں راکھی ساونت نے ہانیہ عامر سمیت سٹیج اداکاراؤں دیدار اور نرگس کو بھی ڈانس کا چیلنج دیا۔

راکھی ساونت جو خود ’بالی وڈ کی نمبر ون آئٹم گرل‘ اور ’ریئلٹی ٹی وی کی ملکہ‘ کہتی ہیں انہوں نے چیلنج کیا کہ وہ ہانیہ عامر، دیدار اور نرگس کے ساتھ مقابلے میں اپنی ڈانسنگ پاور دکھائیں گی۔

راکھی ساوت نے کہا کہ ’میں اُن سب کو ہرا دوں گی۔ میں ریئلٹی ٹی وی کی سب سے بڑی کوئن ہوں۔ میں تہس نہس کرتی ہوں اور میں تہس نہس کروں گی۔ میں انہیں بہت سخت مقابلہ دوں گی۔‘

اس چیلنج کے بعد ہانیہ عامر نے بھی فارم انسٹاگرام پر اپنا جواب دے دیا۔

ہانیہ عامر نے انسٹاگرام پر رِیل پوسٹ کی جس میں آڈیو آواز راکھی ساونت کی تھی۔

اِس رِیل میں وہ راکھی ساونت کی نقل اتارتی ہیں اور کیپشن میں لکھتی ہیں کہ ’راکھی جی ایک شاہکار ہیں۔‘ 

    View this post on Instagram           A post shared by Hania Aamir 哈尼亚·阿米尔 (@haniaheheofficial)

خیال رہے کہ ہانیہ عامر کو گزشتہ سال ریلیز ہونے والے ڈرامے کبھی میں کبھی تم سے پاکستان سمیت دنیا بھر غیر معمولی شہرت ہوئی۔

اس ڈرامے کی بلاک بسٹر کامیابی کے بعد انڈیا میں ہانیہ عامر ایک بڑا فین  بیس بنانے میں کامیاب ہوئیں۔

ہانیہ عامر عشقیہ، میرے ہم سفر اور مجھے پیار ہوا تھا جیسے بڑے ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More