پی ٹی آئی احتجاج، نقصانات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع

ہم نیوز  |  Jan 24, 2025

وفاقی وزیر برائے مواصلات علیم خان نے نومبر 2024 میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث موٹر ویز بند ہونے کے باعث ہونے والے نقصان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کرا دیں۔

علیم خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں جمع کرائے گئے تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے موٹر وے ایم 2، ایم 3 اور ایم 4 کو 24 سے 26 نومبرکو بند کیا گیا جس سے ٹول ریونیوکا 15 کروڑ 15لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

کھاریاں اسلام آباد موٹروے کو 6 لین تعمیر کیا جانا چاہئے ،وزیر مواصلات

انہوں نے کہا کہ موٹرویز کو امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر بند کیا گیا تھا، مصدقہ اطلاعات تھیں کہ مشتعل مظاہرین امن و امان کی صورتحال خراب کرنے اور املاک کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بنا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے متعلق اطلاع عام کا نوٹس بھی جاری کیا گیا تھا، وفاقی وزیر مواصلات نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 3 موٹرویز پر ٹول ریونیو 35 کروڑ 36 لاکھ روپےحاصل ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More