گریس ویلی میں پاک فوج کے تعاون سے ہیلی کاپٹر سروسز فراہم کردی گئی ہے۔
گریس ویلی میں پاک فوج کے تعاون سے طبی سہولیات اور سڑک کھولنے کی کوششیں جاری ہیں ،حالیہ برفباری کے باعث گریس ویلی کا زمینی رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔
مذاکراتی عمل کو نہ چھوڑیں،عرفان صدیقی کی پی ٹی آئی سے اپیل
مریضوں اور مقامی افراد کو نکالنے کیلئے ہیلی کاپٹر سروس فراہم کی گئی،7ڈاکٹرز کو مظفرآباد سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہلمت منتقل کیا گیا۔
مریضوں کو طبی ضرورت کے مطابق ہلمت سے کیل اور مظفرآباد منتقل کیا گیا،سرداری میں مفت طبی کیمپ کا انعقاد ،153 مریضوں کو ادویات فراہم کی گئیں۔
کھاریاں اسلام آباد موٹروے کو 6 لین تعمیر کیا جانا چاہئے ،وزیر مواصلات
برفباری کے بعد بند ہونے والی 25 کلومیٹر سڑک کو ہلمت تک کھول دیا گیا ہے،شہریوں نے پاک فوج اور آزاد جموں و کشمیر حکومت کی مسلسل کوششوں کو سراہا۔