انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں محمد عامر اور فخر زمان کی شاندار کارکردگی

ہم نیوز  |  Jan 23, 2025

انٹرنیشنل لیگ ٹی ٹوئنٹی میں محمد عامر اور فخر زمان کی شاندار کارکردگی کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ وارئیرز کو شکست دے دی۔

ڈیزرٹ وائپرز اور شارجہ وارئیرز کے درمیان گزشتہ روز میچ میں شارجہ وارئیرز نے پہلے بیٹنگ کی اور صرف 91 بنائے، اس موقع پر محمد عامر نے شاندار باؤلنگ کا مظاہر ہ کیا۔

محمد عامر نے چوبیس رنز کے عوض شارجہ وارئیرز کے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، شاندار باؤلنگ پر انہیں مین آف دی میچ بھی قرار دیا گیا۔

پی ایس ایل کےغیرملکی کھلاڑیوں کو پی سی بی کا اضافی پیسے دینے کا فیصلہ

شارجہ وارئیرز کی جانب سے جیسن رائے 30 رنز بنا کر نمایاں رہے، لیوک ویلز اور ہرمیت سنگھ گیارہ گیارہ رنز بنا سکے، ان کے علاوہ کوئی کھلاڑی خاطرخواہ کارکردگی نہ دکھا سکا۔

92 رنز کے ہدف کے تعاقب میں فخر زمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت ڈیزرٹ وائپرز نے بغیر وکٹ گنوائے دس اوورز میں ہی فتح سمیٹ لی، فخر زمان نے 71 رنز بنائے اس میں ان کے چار چھکے اور سات چوکے شامل تھے، ان کے ساتھ ایلیکس ہیلز نے 23 رنز بنائے۔ دونوں کھلاڑی ناٹ آؤٹ رہے۔

اس طرح ڈیزرٹ وائپرز نے شارجہ وارئیرز کو دس وکٹوں سے شکست دے کر بڑی فتح اپنے نام کی، اس فتح میں دونوں پاکستانی کھلاڑیوں محمد عامر اور فخر زمان کا اہم کردار رہا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More