پاکستان کرکٹ بورڈ نے پی ایس ایل 10 کے دوران غیر ملکی کھلاڑیوں پر پیسوں کی برسات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ پی ایس ایل 10 کھیلنے والے 6 ہائی پروفائل غیرملکی کھلاڑیوں کو ایک لاکھ ڈالر اضافی رقم ادا کرے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کی شرٹ پر پاکستان کا نام بطور میزبان لکھا ہوگا،بی سی سی آئی کی تصدیق
غیرملکی کھلاڑیوں کو اضافی رقم کرکٹ بورڈ کے خصوصی فنڈ سے ادا کی جائے گی، پی ایس ایل ڈرافٹ میں پی سی بی نے فرنچائزز کیلئے ہرغیرملکی کھلاڑی کو خریدنے کی کم از کم قیمت 2 لاکھ ڈالرزمقررکی تھی۔
واضح رہے کہ چند سال قبل پی ایس ایل کی گورننگ کونسل نے فیصلہ کیا تھا کہ جب سینٹرل پول کا نیٹ براڈ کاسٹ ریونیو 3 ارب روپے تک پہنچ جائے گا توکھلاڑیوں کی ادائیگی کیلئے سالانہ پانچ لاکھ ڈالرز مختص کئے جائیں گے۔
پچھلے سال اضافی رقم استعمال نہیں ہوسکی تھی جس کے باعث یہ رقم بڑھ کرایک ملین ڈالرزہو گئی ہے، فیشل نے کہا کہ پی سی بی اس فنڈ کا استعمال کچھ ایلیٹ کھلاڑیوں کی ادائیگی میں مدد کیلئے کریگا۔