انڈونیشیا کے وسطی صوبے جاوا میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 19 افراد ہلاک جبکہ متعدد لا پتہ ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہر پیکالونگن میں موسلا دھار بارشوں کے باعث ایک مرکزی سڑک پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئیں۔
لاس اینجلس کے شمالی جنگلات میں بھی آگ، ہزاروں افراد کو انخلا کا حکم
ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں زندہ بچ جانے والوں کی تلاش کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، تاہم سڑک کے ٹوٹ جانے کے سبب امدادی ٹیموں کو حادثے کی جگہ تک پہنچنے کے لئے 4 سے5 کلومیٹر پیدل چلنا پڑا۔
نیشنل ڈیزاسٹر مٹیگیشن ایجنسی کے ترجمان نے کہا کہ صبح کے وقت مزید 2 لاشیں برآمد ہوئی ہیں دیگر افراد کی تلاش کا عمل بھی تاحال جاری ہے۔