بھارت میں ٹرین حادثے سے 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ہم نیوز  |  Jan 23, 2025

بھارت میں پیش آنے والے ٹرین حادثے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک، متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مہارشٹرا کے جلگاؤں میں پشپک ایکسپریس میں آگ لگنے کی افواہ سے مسافروں میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں بعض مسافر آگ سے بچنے کیلئے ٹرین سے اترگئے۔

روس کو نقصان پہنچانے کا ارادہ نہیں رکھتے،ڈونلڈ ٹرمپ

ٹرین پشپک ایکسپریس میں آتشزدگی کی افواہ پھیلتے ہی مسافروں نے زنجیر کھینچی تو ٹرین سے متعدد افراد نیچے اترے اور پٹڑی کراس کرنے کے دوران بنگلورو سے دہلی جانے والی کرناٹکا ایکسپریس کی زد میں آ گئے۔

جلگاؤں کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے ہلاکتوں کی تصدیق کردی، یہ حادثہ ممبئی سے  چار سو کلومیٹر دور پچورا کے قریب مہیجی اور پردھاڈے اسٹیشنوں کے درمیان پیش آیا

زخمی ہونے والے مسافروں کو ریسکیو کر کے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، وزیر ریلوے نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرکے تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دے دی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More