سابق کرکٹر باسط علی نے پی سی بی کو چیمپیئنز ٹرافی سے قبل بابراعظم کو آرام دینے کا مشورہ دے دیا۔
باسط علی نے اپنے یو ٹیوب چینل پر کہا کہ بابراعظم کو وقفہ دینے کا بہترین وقت ہے، بیٹنگ میں مسلسل ناکامی کی وجہ سے ان کا اعتماد خراب ہورہا ہے۔
نئی ٹیسٹ رینکنگ، ساجد خان کی بڑی چھلانگ، محمد رضوان اور سعود شکیل کی ترقی
ان کاکہنا تھا کہ اگر ہم ٹیسٹ سیریز جیت بھی جاتے ہیں تو پھر بھی ہم چیمپیئن شپ کیلئے کوالیفائی نہیں کر رہے، بابراعظم کو پلیئنگ الیون کے ساتھ رکھنا چاہیے اور انہیں آرام دینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر پہلے ٹیسٹ میچ جیسی ہی پچ رہی تو دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کے اعتماد کو مزید نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی بابراعظم کی کارکردگی کوئی خاطرخواہ نہیں تھی۔