پشاور زلمی اور کویت کرکٹ کے درمیان معاہدے طے

ہم نیوز  |  Jan 22, 2025

پاکستان سپر لیگ فرنچائز پشاور زلمی اور کویت کرکٹ کے درمیان ایم او یو پر دستخط ہو گئے جس کے تحت ایکسچینج پروگرام کے تحت پاکستانی پلیئرز بھی کویت کی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

پشاور زلمی خیبر پختونخواہ کے نوجوان کرکٹرزکو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع اور ہر ممکن سہولیات فراہم کرتی رہے گی۔

انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، قومی ٹیم کا میچ آج آئر لینڈ کے خلاف ہوگا

پشاورزلمی کے چیئرمین جاوید افریدی کا ایک بار پھرعزم حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاورزلمی کے چیف اپریٹنگ افیسر میاں عباس لائق اورکویت کرکٹ کے ڈی جی ساجد اشرف نے ایم او یو پر دستخط کئے اس موقع پر محمد یوسف  محمد اکرم بھی موجود تھے۔

پشاورمیں ہونے والے ٹیلنٹ ہنٹ اورٹرائلز سے کویت کرکٹ ٹیم کیلئے کھلاڑیوں کا چناؤ بھی کیا گیا، زلمی کے رواں ماہ ہونے والے ٹرائلز کے شارٹ لسٹ سو کرکٹرزکویت کرکٹ ٹیم کے لئے ہونیوالے ٹرائلز میں شریک ہوئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More