ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اورعوام ترکی ہوٹل میں لگنے والی تباہ کن آگ پر بہت افسردہ ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان ترکیےحکومت اورعوام کے ساتھ دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہے، ہمارے خیالات اور دعائیں سوگوارخاندانوں کیساتھ ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں اپنے ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں۔
لاس اینجلس میں آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 25 ہو گئی ، لاکھوں افراد کا انخلاء
یاد رہےکہ ترکی کے شمال مغربی صوبے بولو میں منگل کو ایک ہوٹل میں تباہ کن آگ لگنے سے 10 افراد ہلاک اور 32 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔
ترکی وزیر داخلہ علی یرلیکایا کے مطابق آگ کے دوران گھبراہٹ میں عمارت سے چھلانگ لگانے سے دو افراد کی موت ہو گئی، آگ بجھانے کا کام جاری ہے۔