امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب کو جہاں پاکستان سمیت دنیا بھر میں دیکھا گیا وہیں اس تقریب میں دنیا کے امیر ترین افراد نے شرکت کی۔
فوربز کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں دنیا کے امیر ترین چار سے پانچ افراد نے شرکت کی، جن کی کل دولت ایک اعشاریہ دو کھرب ڈالر بنتی ہے۔
کیپیٹل روٹنڈا میں ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں دنیا کے سب سے امیر شخص اور ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے شرکت کی۔
ایلون مسک کی کل دولت 43 ارب 39 کروڑ ڈالر ہے، جبکہ انہوں نے امریکی انتخابات میں ٹرمپ کی جیت کے لیے کروڑوں ڈالر خرچ کیے تھے۔
اس کے علاوہ اس تقریب میں ایمیزون کے بانی جیف بیزوس نے بھی شرکت کی جن کی کل دولت 23 ارب 94 کروڑ ڈالر ہے۔
اس تقریب میں میٹا کے مالک مارک زکربرگ بھی شریک ہوئے جن کی کل دولت 21 ارب 18 کروڑ ڈالر ہے۔
حلف بردراری میں اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین بھی شامل تھے جن کی کل دولت 1 ارب ایک کروڑ ڈالر ہے۔
کیپٹیل روٹنڈا میں حلف برداری کی تقریب میں پیسہ عطیہ کرنے والے ایپل کے سی ای او ٹِم کُک بھی شریک ہوئے جن کی کل دولت 2 ارب دو کروڑ ڈالر ہے۔
جبکہ اس تقریب میں فوکس نیوز کے سابق چیئرمین روپرٹ مرڈوک اور مِیری ایم اڈیلسن بھی نے بھی شرکت کی جن کے پاس بالترتیب 2 ارب 22 کروڑ اور 3 ارب 19 کروڑ ڈالر ہیں۔
اس تقریب میں فرانسیسی برینڈ لوئی وٹان کے مالک اور فرانس کے سب سے امیر شخص بیرنالڈ آرنالٹ نے شرکت کی جن کی کل دولت 17 ارب 96 کروڑ ڈالر ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب میں انڈیا کے سب سے امیر شخص مکیش امبانی نے بھی شرکت کی جن کی کُل دولت 9 ارب 81 کروڑ ڈالر ہے۔