پاک افغان بارڈر پردراندازی کی کوشش ناکام ، 5خوارجی مارے گئے

ہم نیوز  |  Jan 19, 2025

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے5خوارجی ہلاک کردئیے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی18اور19جنوری کی درمیانی شب ضلع ژوب کے علاقے سمبازا میں کی گئی،سیکیورٹی فورسز ہرقسم کی دراندازی روکنے کیلئے پرعزم ہیں۔

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنرز سکولوں سے متعلق نئی شرائط مقرر کر دیں

پاکستان افغان حکومت کو مسلسل کہتا رہا کہ اپنے سرحدی نظام کو مؤثر بنائے،امید ہے عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

وزیراعظم نے ژوب میں فتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی،انہوں نے 5 خوارجی دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔

شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بہادر افواج سرحدوں کی حفاظت کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں،ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کو سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیم کا اضافی چارج دیدیا گیا

وزیراعلیٰ بلوچستان نے بھی ژوب میں خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنانے پر اظہار اطمینان کیا ، اپنے ایک بیان میں سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ خوارج کی دراندازی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سیکیورٹی فورسز نے خوارج کوہلاک کر کے دشمن کے ناپاک عزائم خاک میں ملا دئیے،سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

پاکستان کی سرحدیں محفوظ ہیں، افواج ہر چیلنج کے لیے تیار ہیں،حکومت اورعوام اپنی بہادر افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More