کوئٹہ کے تمام سرکاری اور نجی سکولز میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد کردی گئی،پابندی کا سرکلر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے جاری کیا۔
اعلامیہ کے مطابق سکولز میں سیاسی اجتماعات اور سرگرمیوں پر پابندی بلوچستان ہائیکورٹ کے حکم پر عائد کی گئی۔
جوڈیشل کمیشن کا اجلاس، اسلام آباد اور بلوچستان ہائیکورٹ میں 5 ججوں کی تعیناتی کی منظوری
تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے سربراہان کو ہدایت نامہ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کسی بھی طالبعلم کو سکول کے اندر یا باہر کسی بھی سیاسی سرگرمی میں حصہ لینے کی اجازت نہیں۔
خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف بیڈا ایکٹ کے تحت تادیبی کارروائی کی جائیگی۔