پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پارٹنرز سکولوں سے متعلق نئی شرائط مقرر کر دی ہیں۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے 15 مرلے سے کم جگہ میں سکول کی اجازت پر پاپندی عائد کردی گئی ہے،مقررہ رقبے سے کم والے سکول فوری طور پر 15 مرلے والی بلڈنگ میں شفٹ ہوں۔
کوئٹہ کے تمام سرکاری اور نجی سکولز میں سیاسی سرگرمیوں پر پابندی عائد
ایلیمنٹری اور ہائی سکولوں کے ایک کمرے میں صرف ایک کلاس لگانے کی اجازت ہو گی ،ایک کلاس رومز میں 12 واٹ کے کم از کم چار بلب لگائیں۔
نئی شرائط کا اطلاق تمام کیٹگریز کے سکولوں پر ہو گا،نئی شرائط پر عملدرآمد نہ کرنیوالے سکولوں کی انتظامیہ کیخلاف کارروائی ہو گی۔
پنجاب کے سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلے کیلئے 16 ہزار درخواستیں موصول
واضح رہے پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے پارٹنرز سکولوں کی تعداد ساڑھے 7 ہزار ہے۔