’ایمرجنسی‘، کنگنا رناوت کی پانچ برسوں میں پہلے دن سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم

اردو نیوز  |  Jan 19, 2025

بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’ایمرجنسی‘ طویل انتظار کے بعد بالآخر جمعے کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو گئی ہے۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق اگرچہ فلم نے اپنے پہلے دن مناسب بزنس کیا ہے لیکن یہ کنگنا کی گذشتہ پانچ برسوں میں پہلے دن بزنس کرنے والی سب سے بڑی فلم ہے۔

’ایمرجنسی‘ نے اپنی ریلیز کے پہلے روز دو کروڑ 35 لاکھ انڈین روپے کمائے ہیں۔ کنگنا کی سنہ 2023 میں آنے والی فلم ’تیجس‘ نے اپنے پہلے دن ایک کروڑ 25 لاکھ انڈین روپے کمائے تھے جبکہ سنہ 2022 میں ریلیز ہونے والی فلم ’دھکڑ‘ نے پہلے دن ایک کروڑ 20 لاکھ انڈین روپے کا کاروبار کیا تھا۔

کنگنا رناوت کی سنہ 2021 میں تمل ناڈو کی سابق وزیراعلیٰ جے للیتا کی زندگی پر بننے والی فلم ’تھالائیوی‘نے تین زبانوں میں ریلیز کے بعد پہلے دن ایک کروڑ 46 لاکھ انڈین روپے کا بزنس کیا۔

’ایمرجنسی‘ سے قبل کنگنا کی سنہ 2020 میں آنے والی فلم ’پنگا‘ نے پہلے دن دو کروڑ 70 لاکھ انڈین روپے کا بزنس کیا تھا۔

’ایمرجنسی‘ انڈیا میں 1975 سے 1977 تک لگنے والی ایمرجنسی کے دور کو بیان کرتی ہے۔ اور اس میں کنگنا رناوت نے انڈیا کی سابق وزیراعظم اندرا گاندھی کا کردار ادا کیا ہے۔ یہ وہ دور تھا جب انڈیا میں شہری حقوق اور آزادی اظہار رائے پر بہت زیادہ قدغنیں لگی ہوئی تھیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More