مراکش کے قریب کشتی حادثے میں 21 پاکستانیوں کے زندہ بچ جانے کی تصدیق

ہم نیوز  |  Jan 19, 2025

اسلام آباد: دفتر خارجہ نے مراکش کے قریب کشتی حادثے میں 21 پاکستانیوں کے زندہ بچ جانے کی تصدیق کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق رباط میں پاکستانی سفارت خانہ فوری طور پر شہریوں کی مدد کے لیے متحرک ہو گیا ہے۔ جبکہ پاکستانی سفارت خانے نے متاثرین کے لیے خوراک، پانی، ادویات اور ملبوسات کا فوری بندوبست کیا۔

انہوں نے کہا کہ مراکش کی بندرگاہ دخلہ کے مقامی حکام پاکستانیوں کو پناہ اور طبی امداد فراہم کر رہے ہیں۔ اور مراکش میں پاکستانی سفارت خانے کی قونصلر ٹیم دخلہ میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں: موریطانیہ کشتی حادثہ ، تارکین پر مزید پیسوں کیلئے تشدد کرنے اور زندہ سمندر میں پھینکنے کا انکشاف

دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی سفارت خانے کی قونصلر ٹیم ریلیف آپریشن کی نگرانی کر رہی ہے۔ اور حکومت متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر پاکستانی شہریوں کو امداد فراہم کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان متعلقہ حکام کے ساتھ پاکستانی شہریوں کی واپسی کا طریقہ کار بھی طے کر رہی ہے۔ پاکستان بیرون ملک اپنے شہریوں کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔ اور صورتحال کی نگرانی جاری رکھی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More