چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ، روہت شرما قیادت کریں گے

ہم نیوز  |  Jan 19, 2025

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر نے نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

ٹیم کی کپتانی روہت شرما اور شبمن گل نائب کپتان ہوں گے۔ اس کے علاوہ اسکواڈ میں ویرات کوہلی، شریاس ایئر، کے ایل راہول، ہارک پانڈیا شامل ہیں۔

جسپریت بمرا نے چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک کی خبروں کو مسترد کردیا

اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یشسوی جیسوال، رشبھ پنت اور رویندرا جڈیجدا بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچ سے ہو گا، پاکستان اور بھارت کے میچز ہابرڈ ماڈل کے تحت کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More