190 ملین پائونڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف اپیل تیار ، منگل کو دائر کئے جانے کا امکان

ہم نیوز  |  Jan 19, 2025

190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی اپیل تیار کر لی گئی ہے۔

اپیل 21 جنوری کو ہائی کورٹ میں دائر کئے جانے کا امکان ہے ، اسلام آباد ہائیکورٹ میں بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چوہدری ایڈووکیٹ عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے سزاؤں کیخلاف اپیل دائر کریں گے۔

190 ملین پائونڈ ریفرنس ، پی ٹی آئی نے بند لفافے کے ایجنڈے پر منظوری کیلئے اصرار کیا ، پرویز خٹک

وکالت نامے مجرموں سے دستخط کرانے کیلئے اڈیالہ جیل حکام کے حوالے کر دئیے گئے ہیں ۔ جیل حکام وکالت نامے کل پیر کو وکلا کو واپس کریں گے۔ وکیل خالد یوسف کا کہنا ہے کہ وکالت نامے جیل حکام نے لے لئے ہیں اور ہمیں اندر نہیں جانے دیا گیا۔

واضح رہے کہ القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کو 14 سال اور بشریٰ بی بی کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More