ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز ، پاکستانی ٹیم 157 پر ڈھیر ، ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کا ہدف

ہم نیوز  |  Jan 19, 2025

ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز کا کھیل جاری ہے ، دوسری اننگز میں پاکستان کی پوری ٹیم 157 رنز پر ڈھیر ہو گئی ، ویسٹ انڈیز کو 251 رنز کا ہدف ملا ہے۔

پاکستان نے ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز اپنی دوسری نا مکمل اننگز کا آغاز 109 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ سے کیا لیکن کھیل کی پہلی ہی گیند پر سعود شکیل آؤٹ ہو گئے۔ محمد رضوان بھی دو رنز پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے۔

چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان ، روہت شرما قیادت کریں گے

محمد رضوان 2 رنز بنانے کے بعد اپنی وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ  کامران غلام 27 ، نعمان علی 9 اور ساجد خان 5 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے جومیل واریکن نے شاندار بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 32 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں۔

یاد رہے کہ پہلی اننگز میں پاکستانی ٹیم 230 رنز پر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے 137 رنز بنائے تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More