ٹرمپ کا امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی کی تاریخ تبدیل کرنے کا اشارہ

ہم نیوز  |  Jan 19, 2025

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی کی تاریخ تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا۔

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا ہے کہ امریکہ میں ٹک ٹاک پرپابندی میں مزید 90 دن کی تاخیر ہو سکتی ہے، ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق فیصلہ 20 جنوری کو کریں گے۔

ٹک ٹاک نے ریلیف نہ ملنے پر امریکہ میں ایپلی کیشن بند کرنے کا اعلان کر دیا

خیال  رہے کہ امریکی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 19 جنوری تک ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز کو کسی بھی امریکی شہری یا کمپنی کو فروخت کر دیئے جائیں دوسری صورت میں کمپنی کو بند کردیا جائے گا۔

یاد رہے کہ اسی قانون کے خلاف ٹک ٹاک نے امریکہ کی ٹرائل، اپیل اور سپریم کورٹ میں درخواستیں بھی دائر کی تھیں تاہم اسے عدالتوں سے ریلیف نہیں ملا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More