نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی کی تاریخ تبدیل کرنے کا اشارہ دے دیا۔
نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ میں ٹک ٹاک پرپابندی میں مزید 90 دن کی تاخیر ہو سکتی ہے، ٹک ٹاک پر پابندی سے متعلق فیصلہ 20 جنوری کو کریں گے۔
ٹک ٹاک نے ریلیف نہ ملنے پر امریکہ میں ایپلی کیشن بند کرنے کا اعلان کر دیا
خیال رہے کہ امریکی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ 19 جنوری تک ٹک ٹاک کے امریکی شیئرز کو کسی بھی امریکی شہری یا کمپنی کو فروخت کر دیئے جائیں دوسری صورت میں کمپنی کو بند کردیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اسی قانون کے خلاف ٹک ٹاک نے امریکہ کی ٹرائل، اپیل اور سپریم کورٹ میں درخواستیں بھی دائر کی تھیں تاہم اسے عدالتوں سے ریلیف نہیں ملا۔